ابنا: اسرائیل سے اپنے ایک پیغام میں غزہ کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ حماس، اسرائیل کے خلاف معاندانہ اور دہشت گرد کارروائیوں کے لئے زیر زمین سرنگوں کے منصوبے پر لاکھوں ڈالرز صرف کر رہی ہے۔ اس رقم کو علاقے میں شہری سہولتوں کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کے منصوبوں کو بہتر بنانے میں استعمال ہونا چاہئے۔"
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس سرنگ کا مقصد اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنا یا ان علاقوں پر اندر سے حملے کرنا ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرنگ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل کے درمیان دریافت ہونے والی سب سے لمبی سرنگ ہے۔ ڈھائی کلومیٹر لمبی یہ سرنگ خان یونس اور غزہ کے درمیان موجود ایک گائوں کو اسرائیلی علاقے سے ملاتی ہے۔
عبرانی روزنامے 'ہارٹز' کے اس دعوے کی کسی دوسرے آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
.......
/169